بھٹکل:20؍مارچ(ایس اؤ نیوز)کروناوائرس کی روک تھام کے لئے جالی پٹن پنچایت کی طرف سے احتیاطی اقدام کرتے ہوئے جالی بیچ پر سیرو تفریح کے لئے پہنچے عوام کے درمیان وائر س کے متعلق بیداری پیدا کرنےو الے فورلڈرس کی تقسیم کرتے ہوئے انہیں آئندہ چند دنوں تک جالی بیچ نہ آنے کی جالی پنچایت افسران و عملے نے اپیل کی۔
پنچایت کے انسپکٹر اجئے بھنڈارکر اپنے عملے کے ساتھ جالی بیچ پر فورلڈرس تقسیم کرنے کے دوران ساحل آن لائن سے بتایا کہ وہ صبح سے لے کر شام تک یہاں عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام اگلے چند دنوں تک بیچ پر سیر وتفریح کو ملتوی کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، تاکہ ہم مکمل طورپر کروناوائرس کو ختم کرسکیں۔
جالی بیچ پہنچنے والے تمام راستوں پر بیارکیڑ لگا کر جو بھی سیر وتفریح کی غرض سے ادھر جارہے تھے انہیں واپس بھیجا جارہاتھا اور اپیل کی جارہی تھی کہ کروناوائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر کے طورپر پابندی لگائی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں عوام تعاون کریں۔
